واشنگٹن،30اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کے حکام پر زور دیا ہے کہ ملک میں گمشدگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ ایران نواز ایک شیعہ موومنٹ((IMNکے مطابق اس کے چھ سو سے زائد ارکان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایمنسٹی نے ان گمشدگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا بھی کہا ہے۔ نائجیریا میں دو برس قبل اسلامک موومنٹ آف نائیجیریا کے ساڑھے تین سو ارکان فوجی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس جماعت کے نائجیریا کی حکومت کے ساتھ تنازعات ایک عرصے سے جاری ہیں۔